اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ 24 ستمبرکو حج کے موقع پر منیٰ میں بھگدڑ سے 236 پاکستانی حجاج شہید ہوئےادھر پاکستانی حکام نے رپورٹ مسترد کردی۔
برطانوی اخبار گارڈین نے دعویٰ کیا ہے منیٰ میں بھگدڑ سے جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 236 ہے ، تاہم اس بات کی دیگر زرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین فہرست کے مطابق ایران کے 155 حجاج شہید اور 344 لاپتا اور نائجیریا کے 19 حجاج شہید اور 50 لاپتا ہیں، شہدا میں مراکش کے 87 ، کیمرون کے 20، بھارت اور مصر کے 14، 14 اور دیگر ممالک کے حجاج بھی شامل ہیں۔
پاکستانی پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے 18 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے، تاہم جیونیوز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی شہدا کی تعداد 23 ہوگئی ہے جبکہ 300 سو سے زائد اب بھی لاپتا ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169